No title






سلمان کی والدہ کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش مند




سلمان کی والدہ کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش مند






سلمان کی والدہ کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش مند

یوں تو بالی ووڈ اداکارہ
کترینہ کیف اوردبنگ اداکار سلمان خان کی جوڑی کو پسند کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن
جناب اس فلمی جوڑی کونہ صرف انکے مداح حقیقت کا روپ دینا چاہتے ہیں بلکہ سلمان خان
کی والدہ بھی کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہشمندہیں۔



















بھارتی میڈیا رپورٹس کے
مطابق سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے
سر پرجلد سہرا سجے ،اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔


















سپر اسٹار سلمان خان اپنی
والدہ کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی
ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے
ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔




















واضح رہے اس سے قبل بھی
کترینہ کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہوئی تھی اور
مداحوں نے دونوں کو بہترین ساس بہو قرار دیا تھا۔














Previous Post Next Post