کابینہ کی جانب سے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں
تعاون، پاکستانی خلا باز کو چینی سپیس مشن میں بھیجنے اور انسداد منشیات کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وز یر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پرسعودی حکومت نے پاکستانی محنت کشوں کیلئے ویزہ فیس 2000 ریال سے کم کر کے 300 ریال کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ افراد کے خلاف تحقیقات میں سہولت کے لیے حکومت نے نیب افسران کو سرکاری پاسپورٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس کے نظام کو بہتر بنانے کی ذمہ داری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے سپرد کی گئی ہے ۔