
مریم نواز شریف کا عدالتی فیصلے سے متعلق بیان، معروف صحافی نے کھری کھری سنادیں
جی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ ابتدائی سوال یہ تھا کہ کیا عدالت کے اس فیصلے کے بعد ان کے رویے بدلیں گے ، سیالکوٹ میں مریم نواز جلسے سے خطاب کر ہی تھیں جہاں انہوں نے بڑھ چڑھ کر یہ بیان دیا کہ یہ پابندی تاحیات نہیں ہے ۔ یہ پابندی تب تک ہے جب تک فیصلہ دینے والے ججز کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کو یہ نہی پتہ کہ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ججز کے نہیں۔ ججز نہ بھی ہوں تو بھی فیصلے وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ اگر مریم نواز کو سیاست اور قانون کی اتنی سی بھی سمجھ ہوتی تو آج انہوں نے یہ دن نہ دیکھا ہوتا جو وہ دیکھ رہی ہیں۔